ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں بچوں خواتین کواغواء کرنے والے گروپوں کا سراغ لگانے کے احکامات جاری کر دیئے
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھرمیں بچوں اور خواتین کو اغواکرنے والے گروہوں کا سراغ لگانے، اغواکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
کی ہدایت کر دی، متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دئیے گئے۔ تفصیل کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے متعلقہ حکام کو جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ کے مختلف شہروں میں بچوں اور خواتین کو اغوا کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو کہ بچوں اور خواتین کو اغوا کر کے ان کے ساتھ جنسی زیادتی سمیت بیرون ممالک فروخت کر دیتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ہدایت کی جاتی ہے کہ خواتین اور بچوں کو اغوا کرنے والے گروہوں کا سراغ لگا کر اغوا کار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔