سرکاری ہسپتالوں میں گھوسٹ ملازمین کی فہرستیں تیار کرنیکا حکم
ملتان(وقائع نگار) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں گھوسٹ ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیا ہے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ٹیچنگ(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
ہسپتالوں کے سربراہان کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسوں، پیرامیڈیکل سٹاف و دیگر سٹاف کی حاضری باقاعدگی سے چیک کی جائے اور گھوسٹ ملازمین کو تلاش کرکے فہرستیں محکمہ کو بھجوائی جائیں تاکہ ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔