الیکشن جیت کر علاقہ سے ہنجراء خاندان کا خوف ختم کردونگا‘ جمشید دستی

الیکشن جیت کر علاقہ سے ہنجراء خاندان کا خوف ختم کردونگا‘ جمشید دستی

چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر،نامہ نگار)عوامی راج پارٹی کے سربراہ ایم این اے جمشید دستی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ N.A178 سے بھر پور طریقے سے الیکشن(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

لڑیں گے انھوں نے کہا کہ حکمت عملی تیار کرلی ہے لوگ جانتے ہیں کہ ہم غریب اور متوسط طبقے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ طبقاتی جنگ ہے انھوں نے کہا کہ 178سے الیکشن لڑا تو نوابزادوں کا پتہ صاف ہو گیا اور پھر 177میں کھروں کو شکست دیکر اس علاقے سے ان کا ڈر اور خوف ختم کردیا انشاء اللہ حلقہ 176سے اب ہنجرا خاندان کی باری ہے الیکشن جیت کر اس علاقے سے بھی ان جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا خوف ختم کردیں گے انھوں نے کہا کہ میں ایک بیلدار کا بیٹا ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے کہ میں غریبوں کی جنگ لڑ رہا ہوں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...