سی ای او ہیلتھ ملتان نے ضلع کے ہسپتالوں ‘ مراکز صحت کیلئے اہداف مقرر کر دیئے

سی ای او ہیلتھ ملتان نے ضلع کے ہسپتالوں ‘ مراکز صحت کیلئے اہداف مقرر کر دیئے

ملتان(وقائع نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان نے ضلع کے ہسپتالوں، مراکز صحت کیلئے سال 2018ء ؁ کے اہداف مقرر کر دیئے ہیں جن کے حصول کیلئے ہسپتالوں کے ایم (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

ایس کو ڈاکٹروں و سٹاف کی کارکردگی مانیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد اور جلال پور پیر والہ میں بستروں پر داخل مریضوں کی شرح سال 2018 میں کم از کم 70 فیصد مقرر کی گئی ہے شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں چیک اپ کیلئے مریضوں کی یومیہ تعداد 2600 ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد میں 800، تحصیل ہسپتال جلال پور میں 700 مقرر کی گئی ہے شہباز شریف ہسپتال میں حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کی شرح 65 فیصد، تحصیل شجاع آباد میں 126 فیصد تحصیل ہسپتال جلال پور پیروالہ میں 174 فیصد ، زچگی کے اہداف شہباز شریف ممیں کم از کم 500 خواتین سالانہ، تحصیل ہسپتال شجاع آباد اور جلال پور پیروالہ میں کم از کم 150، 150 خواتین مقرر کی گئی ہے ہسپتالوں کی شرح اموات اور بغیر اجازت مریضوں کے ڈسچارج ہونے کی شرح تینوں ہسپتالوں میں 1 فیصد مقرر کی گئی ہے اسی طرح مختلف دیہی و بنیادی مراکز صحت کے شعبہ آؤٹ ڈور میں چیک کیلئے مریضوں کی یومیہ تعداد 22 سے 350 مقرر کی گئی ہے دیگر اہداف بھی دیئے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...