پارساکے 28ملازمن مستقل بنیادوں پر تعیناتی کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

پارساکے 28ملازمن مستقل بنیادوں پر تعیناتی کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پ ر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ادارہ برائے تعمیر نو بحالی و آبادکاری (پارسا) خیبر پختونخوا کے 28ملازمین (درخواست گزار)کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا میں کے مشتہر کی گئی خالی آسامیوں پر مستقل بنیادوں پر تعیناتی کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 30 نومبر 2017 کو سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کیا تھا اور کل درخواست گزار پارسا ملازمین کے حق میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر بنچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو حکم دیا ہے کہ پرا ونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مشتہر کی گئی آسامیوں کو درخواست گزار جو پارسا میں متعلقہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ پرجن آسامیوں پر کام کر رہے ہیں اور وہ مشتہر کی گئی آسامیوں میں شامل ہیں ان پر تعینات کئے جائیں جبکہ رپلس ہونے والے دیگرملازمین کو بھی پی ڈی ایم اے کے دیگر موذوں آسامیوں پر تعینات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں پارسا کو پی ڈی ایم ا، خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی سمری منظور ہوئی تھی اور 2012ء میں پارسا کے لئے مختص 92 آسامیاں ب کو بھی پی ڈی ایم اے، خیبر پختونخوا کو دے دیا گیا تھا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے پارسا ملازمین کو ضم کرنے کی بجائے آسامیوں کو پر کرنے کے لئے تفصیلی اشتہار قومی اخبارات میں شائع کیا تھا جس پر پارسا کے مزکورہ ملازمین نے عدالت عالیہ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت کو دلائل دیتے ہوئے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا تھا کہ تمام درخواست گزار کی پارسا میں تعیناتی وضع کردہ طریقہ کار کے تحت تعلیمی قابلیت،تجربہ ٹسٹ انٹرویو کے بعد عمل میں لائی گئی اور ان تمام کے تعلیمی قابلیت اورمتعلقہ شعبہ میں تجربہ پی ڈی ایم اے کی خالی آسامیوں کے مطابق ہے اور بیشتر ملازمین پی ڈی ایم اے کے زیرنگرانی پروگرام میں 2010 سے کام کرتے آرہے ہیں۔ووکلاء کی جانب سے نے عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ بعض پارسا ملازمین کیاسی ادارے کے ساتھ آٹھ سال سے زائد ملازمت کی وجہ سے عمر کی آخری حد عبور کر چکے ہیں۔ عدالت نے ان تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے پارسا، خیبر پختونخوا کے 28 ملازمین (درخواست گزار)کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا میں کے مشتہر کی گئی خالی آسامیوں پر مستقل بنیادوں پر تعیناتی کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

Bac