ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 50 فیصد اساتذہ کیلئے صرف 7 فیصد اضافہ کیخلاف پنجاب ٹیچرز یونین نے احتجاج کی دھمکی دیدی
ملتان (جنرل رپورٹر) اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں پانچ سو فی صد اضافہ او ر (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
چھوٹے درجہ کے ملازمین و اساتذ ہ کی تنخواہوں میں سات فی صد اضافے کے باعث پنجاب ٹیچرز یونین نے دہرے معیار کے خلاف سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی ہے اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت بڑھتی ہو ئی مہنگائی کے باعث اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں پانچ سو فی صد اضافہ کرچکی ہے جبکہ چھوٹے درجے کے ملازمین و اساتذ ہ کی تنخواہوں میں صرف سات فی صد اضافہ افسوسناک ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے اساتذہ ودیگر محکموں کے چھوٹے درجے کے ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں اور بمشکل وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کر رہے ہیں لیکن موجودہ حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔
ٹیچر یونین