آل پاکستان بیڈ شیٹ ایسوسی ایشن نے گورنر کو زکریا یونیورسٹی ٹیکسٹائل انجینئرنگ کی بہتری کے مطالبہ پر مشتمل خط بھجوا دیا

آل پاکستان بیڈ شیٹ ایسوسی ایشن نے گورنر کو زکریا یونیورسٹی ٹیکسٹائل ...

ملتان (جنرل رپورٹر)آل پاکستان بیڈ شیٹ ایسو سی ایشن نے گورنر پنجاب و(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

چانسلر زکریا یونیورسٹی ملتان کو زکریا یونیورسٹی ٹیکسٹائل انجینئیرننگ کی حالت زار اور اسکی بہتری کے مطالبے پر مشتمل ایک خط تحریر کر دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل کالج کا بورڈ آف گورنرز گزشتہ چار سالوں سے غیر فعال ہے۔اور کوئی اجلاس بھی منعقد نہیں کیا جا سکا ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ آپ نے 23اکتوبر 2016کو کالج کا وزٹ کیا اور اس کالج کے اپ لفٹ کی خواہش کا اظہار کیا،مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آپکے وزٹ کے ڈیڑہ سال بعد بھی مشینری اور آلات آپریشنل نہیں ہوئے ہیں۔ٹیکسٹائل کالج میں نان انجینئیرکو پرنسپل تعینات کیا گیا ہے جو ٹیکسٹائل بارے کچھ نہیں جانتے ہیں۔اقرباء پروری اورقوانین میں خلاف ورزی کی وجہ سے داخلوں کا میرٹ 80فیصد سے کم ہو کر 48فیصد تک ہو گیا ہے۔آپ نے اپنے کالج وزٹ پر ڈین انجینئرنگ کو کیلج کی اپ لفٹ کے لئے پلان بھیجنے کی ہدائیت کی تھی مگراس پر بھی عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...