صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پسماندگی اور محرومیوں کا ازالہ ہو گا : عنایت اللہ

صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پسماندگی اور محرومیوں کا ازالہ ہو گا : ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نخوا کے سنیئر وزیر بلد یا ت و دیہی تر قی عنا یت اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں بھرپور ترقیاتی عمل شروع کر رکھا ہے جس سے عوام کی پسماندگی اور محرومیوں کا ازالہ ہو سکے گامگر صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عوام کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں تا کہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے شروع کیے گئے تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جا سکے۔ ۔ ان خیا لا ت کا اظہا رانہوں نے پشاور میں عوامی وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔سنیئر وزیر نے کہا کہ اتحادی حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق تمام اداروں میں اصلاحات اور بہتر قانون سازی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں تا کہ حقیقی معنوں میں مفاد عامہ کیلئے ترقیاتی عمل شروع کرکے عوام کو ثمرات سے مستفید کیا جاسکے۔عنایت نے کہا کہ پشاور کی ترقی ہماری ترجیحات کا محور ہے اور اس ضمن میں ہماری جدوجہد جاری رہیگی اور پشاور کو جدید اور خوبصورت بنانے کیلئے مشنری جذبے سے عملی اقدامات کئے جا ئینگے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرینگے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...