بین الاقوامی جامعات کیساتھ اشتراک سے تعلیم و تحقیق کو تقویت ملے گی‘ ڈاکٹر طاہر امین

بین الاقوامی جامعات کیساتھ اشتراک سے تعلیم و تحقیق کو تقویت ملے گی‘ ڈاکٹر ...

ملتان (جنرل رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی بین الاقوامی جامعات کے ساتھ مفاہمی دستاویزات کے تبادلہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے یونیورسٹی میں عالمی سطح کی تحقیق کے فروغ کا کلچر پیداہورہاہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

میں دو روزہ بین الاقوامی سیمینار ’’انٹر پرینورشپ اور انتظامی مہارت ‘‘کے موضوع پرافتتاحی تقریب سے کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اتارا یونیورسٹی ملائیشیاء اور انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کے اشتراک سے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیم اور تحقیق کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ IMSنے اپنے قائدانہ کردار کا ازسر نو آغاز کر دیاہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر نعمان عباسی نے کہا کہ بین الاقوامی سیمینار کے ساتھ ساتھ ضمنی ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اتارا یونیورسٹی ملائیشیاء کے مایہ ناز اساتذہ پروفیسر سوبری منائے، پروفیسر نور عظمی بن ہاشم، پروفیسر علی یوسپ اور پروفیسر اسماعیل لبائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ IMS کو دنیا کی بہترین بزنس انسٹی ٹیوٹ کی رینکنگ میں لانے کے لیے اتارا یونیورسٹی ملائیشیاء بھرپور تعاون کرے گی۔ رجسٹرار ڈاکٹر محمد عمرچوہدری نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیا اور مستقبل میں مزید بین الاقوامی جامعات کے ساتھ تعلیمی الحاق کرنے پر زور دیا۔ حافظ حزیمہ سعید نے تلاوت کلام پاک سے شرکاء کے قلوب کو منور کیا ۔ نظامت کے فرائض مس سیرت فاطمہ نے سرانجام دیے اس موقع پر فیکلٹی ممبران اور پی ایچ ڈی سکالر اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...