ملتان ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع ‘ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی دوڑیں

ملتان ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع ‘ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی دوڑیں

ملتان(کرائم رپورٹر،نیوز رپورٹر) ملتان ایئر پورٹ کے علاقے میں بم کی موجودگی کی افواہ نے ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی دوڑیں لگوادیں تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے ایئر پورٹ احاطے کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد علاقہ کو کلیئر قرار دیدیا ایئر پورٹ ذرائع کیمطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب رات(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ایک بجے ایئر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے کارگوسیکشن کے احاطے میں بم کی اطلاع دی گئی جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور حساس ادارے موقع پر پہنچ گئے تاہم مشکوک باکس کو چیک کرنے پر باکس خالی پایا گیا جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور حساس اداروں نے ایئر پورٹ کو کلیئر قرار دیدیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...