مردان میڈیکل کمپلیکس میں غلط انجکشن سے مریض جاں بحق
مردان ( بیورورپورٹ) مردان میڈیکل کمپکس میں مبینہ طور پر ڈاکٹروں کے غلط اپریشن سے گوجر گڑھی کا شبیر ولد منتظم شاہ جاں بحق۔ضلعی ناظم حمایت اللہ مایارمظلوم کی فریاد پر ڈاکٹروں کے خلاف پھر سرگرم۔ سرجن کے بجائے دو ٹی ایم اوز نے اپریشن کیاجو جان لیوا ثابت ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گجر گڑھی کا رہائشی شبیر ولد منتظم شاہ اپنڈکس کے اپریشن کے سلسلے میں مردان میڈیکل کمپلکس میں داخل کیا گیااور اپریشن بغیر کسی سرجن دو ٹی ایم اوز ڈاکٹر عدنان اور ڈاکٹر اویس نے کی اور ایک چھوٹے اپنڈکس اپریشن کے لئے خون کے چھ بیگ منگوائے اور پورے جسم کو کاٹا گیا ۔ ضلع ناظم حمایت اللہ مایار رات گئے مردان میڈیکل کمپلکس میں ڈاکٹروں کی خوب ڈانٹ ڈپٹ کی اور کہاکہ ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ لواحقین نے کہا کہ ڈاکٹراپنے خوش گپیوں میں مصروف تھے ہمارے مریض کو سنجیدہ نہیں لیا گیا انہوں نے کہا کہ ایک معمولی اپریشن کے لئے خون کے چھ بیگ منگوائے گئے اور اپریشن میں تاخیر سے اپینڈکس پھٹنے کی وجہ سے پورے جسم میں پھیل گیا جس کی وجہ سے شبیر کی موت واقع ہوئی۔