سینئرڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی قیادت میں قوم پرست رہنماؤں کے وفد کی متحدہ مسلم موومنٹ کی قیادت سے ملاقات‘ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

سینئرڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی قیادت میں قوم پرست رہنماؤں کے وفد کی متحدہ مسلم ...

ملتان (سٹی رپورٹر)بلوچستان نیشنل موومنٹ کے صدر اور سینیٹر ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی قیادت میں مختلف قوم پرست جماعتوں کے لیڈروں (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کے ایک وفدنے مدنی ہاؤس میں متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور مرکزی قیادت سے ملاقات کی جس میں ملکی حالیہ بلوچستان کی صورتحال اور بین الصوبائی مسائل اور ان کے حل کے لئے باہمی مشاورت و گفتگو کی گئی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس ڈائیلاگ کو پاکستان کی مضبوطی و سلامتی کے لئے آگے بڑھایا جائے گا تاکہ ملک میں رہنے والے تمام طبقات ترقی و کامرانی سے یکساں فیض یاب و بہرہ ور ہو سکیں اور کوئی صوبہ دوسرے صوبے کا کسی برتری کی بنیاد پر استحصال نہ کر سکے۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ باہمی وفود کے تبادلے کے ذریعے معاشرتی امن و سلامتی کی کوششوں کو مضبوط کیا جائے گااور پاکستان دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ اس اعلیٰ سطحی مذاکرات میں متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کی طرف سے چیئرمین ڈاکٹر محمد اکمل مدنی ‘ جنرل سیکرٹری حافظ اللہ دتہ کاشف ‘ ضلعی صدر ملک عمران یوسف اور سپریم کونسل کے ارکان شیخ صلاح الدین مرکزی لیڈر اخبار فروش یونین ‘ ملک محمد یوسف نے شرکت کی اور قوم پرست رہنماؤں کی طرف سے ایم اے بھٹہ سینئر وائس صدر سرائیکی نیشنل پارٹی ‘ ملک ممتاز حسین جائی صدر سرائیکی صوبہ موومنٹ ‘ سردار عبدالغفار تھیم سربراہ نیشنل موومنٹ ‘ احمد کامران تھہیم ‘ ندیم پرویز گادھی جنرل سیکرٹری بلوچ ویلفیئر ‘ عبدالحمید بلوچ مرکزی صدر بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر