وزیر اعلیٰ نے وہاڑی شہر سے گزرنے والی ریلوے لائن پر پھاٹک نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ نے وہاڑی شہر سے گزرنے والی ریلوے لائن پر پھاٹک نہ ہونے کا نوٹس لے ...

ملتان (سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے وہاڑی شہر سے گذرنے والی ریلوے لائن پر پھاٹک نہ ہونے کا نوٹس (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

لے لیاہے بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلی نے پنجاب ہائی وے کے افسران کوہدایت کی ہے کہ وہ وہاڑی میں ریلوے لائن کے کچہ پھاٹک نمبر79پر پھاٹک لگانے کے لئے ریلوے انتظامیہ سے تخمینہ بنواکر ریلوے پھاٹک لگانے کے لئے اقدامات اٹھائیں واضع رہے کہ وہاڑی کے نوجوانوں نے گذشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر کمپین شروع کر رکھی تھی کہ وہاڑی شہر سے گذرنے والی ریلوے لائن پر جلد سے جلد پھاٹک لگایا جائے تاکہ کسی قسم کو کوئی حادثہ رونما نہ ہو ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر