پنجاب ہیلتھ پروفیشنل الائنس کا نجکاری کیخلاف آج نشتر ہسپتال میں احتجاج کا اعلان

پنجاب ہیلتھ پروفیشنل الائنس کا نجکاری کیخلاف آج نشتر ہسپتال میں احتجاج کا ...

ملتان(وقائع نگار) پنجاب ہیلتھ پروفیشنلز الائنس نے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف آج 7 فروری کو نشتر ہسپتال میں احتجاج کا اعلان کیا ہے الائنس کا اجلاس چلڈرن کمپلیکس میں ہوا جس(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

میں اقبال طائر، رانا عامر علی، کلیم سیرانی، محمد صدیق، سمیع اللہ، اشرف ساقی، اے ڈی کنول، راؤ عرفان الرحمن، رخسانہ انور، مقبول گجر، بشریٰ اسلم، رانا شاہد، ممتاز خان، عمران یوسف و دیگر نے شرکت کی شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ہستپالوں کی نجکاری اور ٹھیکیداری نظام کے تمام معاہدے ختم کیے جائیں صحت و تعلیم کی مفت سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر حکومت نے نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کے دوران کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر