بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر 10اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر 10اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر 10اہلکاروں کے بلاضمانت(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ کپ میں درج منشیات کے مقدمہ سرکار بنام زاہدحسین میں گواہی دینے کے لئے پیش نہیں ہونے پرسب انسپکٹروں محمدرمضان،محمدعباس ، ہیڈ کانسٹیبل ارشدعلی ، کانسٹیبلوں محمد اویس،محمدرفیق اورعزیزالرحمن کو10 فروری ،تھانہ شاہ شمس میں درج مقدمہ سرکاربنام سجاداحمدمیں سب انسپکٹروں زمان خان اورفداحسین ،ایایس آئی محمدسلیم اورنیک محمدکو15 فروری کو پیش کرنے کاحکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر