ملتان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کارحادثہ میں زخمی‘ گاڑی تباہ

ملتان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کارحادثہ میں زخمی‘ گاڑی تباہ

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نشاء خان کار حادثے میں بال بال بچ گئی سر او ر پاؤ ں پر چوٹیں لگیں کار تباہ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ہوگئی ،اداکارہ نشاء خان دریا خان سے آرہی تھی کہ فتح پور نہر کی پلی کراس کرتے ہوئے کار ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار تباہ ہوگئی جبکہ کار ڈرائیور اور اداکارہ نشاء خان معجزاتی طور پر بچ گئے ،ڈرائیور مکمل طور پر محفوظ رہا جبکہ اداکارہ کی آنکھ اور پاؤں پر معمولی چوٹیں آئیں،فوری طور پر 1122کے ذریعے اداکارہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا،جہاں طبی امداد کے بعد اداکارہ کو ملتان روانہ کردیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر