دکانداروں کی بوکھلاہٹ‘ محکمہ لائیو سٹاک کی موبائل وین کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گاڑی سمجھ کر دوڑیں لگ گئیں

دکانداروں کی بوکھلاہٹ‘ محکمہ لائیو سٹاک کی موبائل وین کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ...

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان)چھاپوں اور دوکانداروں کو وارننگ دینے ،زائد المعیاد اشیاء تلف کرتے ہوئے کاروائیوں کے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

پیش نظر ٹھٹھہ صادق آباد کے بیکری،سوئٹس شاپس،ہوٹلوں،کریانہ سٹور مالکان کے ذہن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی کا خوف بیٹھ گیا ہے،گزشتہ روز شہر میں محکمہ لائیوسٹاک کی موبائل وین جوکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی خانیوال کی وین جیسی تھی کو آتے دیکھ کر ٹھٹھہ صادق آباد کے بیکری،سویٹس شاپس،ہوٹل ،کریانہ سٹور ،ڈرنک کارنر مالکان کی دوڑ یں لگ گئیں،جبکہ کاروائی کے خوف سے متعدد دوکاندار دوکانیں بند کرکے بھاگ نکلے،دوسری بیکریوں،سوئٹس شاپس،ہوٹلوں سے ناقص وغیر معیاری اشیاء فوراً غائب کردی گئیں جبکہ اکثر بیکری ،سویٹس شاپ ہوٹل،ڈرنک کارنر مالکان الرٹ ہوگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...