ڈیرہ ‘ کریانہ کے گودام میں آتشزدگی لاکھوں مالیتی اشیاء جل کر خاکستر
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈی جی خان کی لغاری کالونی میں کریانہ کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء جل گئیں(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
آگ لگنے سے گودام کی عمارت گرگئی ریسکیو کے عملہ نے ایک گھنٹہ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا اس سلسلہ میں ملنے والی مزید معلومات کے مطابق ڈی جی خان کی لغاری کالونی میں آتشزدگی کا واقعہ کریانہ کے گودام میں اسوقت پیش آیاجب گودام بند تھاآگ نے گودام کے چھ کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجبکہ گودام کے مالک حافظ منظور نے بتا یا کہ گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کی وجہ سے گودام کی عمارت گرگئی ہے جبکہ گودام میں موجود لاکھوں روپے سے زائد مالیت کی اشیاء جل گئیں تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہواریسکیو اہلکاروں نے شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ پر ایک گھنٹہ کے آپریشن کے بعد قابو پالیا۔