ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت، 12فروری تک ملتوی

ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت، 12فروری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت گواہ کی عدم حاضری کے باعث 12 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات پیپلزپارٹی ہی جیتے گی ایم کیو ایم میں ٹوٹ پھوٹ جاری ہے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
۔منگل کو کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم سمیت دیگرملزمان پیش ہوئے نیب کے گواہ کی عدم حاضری پر وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں، کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔نیب کے پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت بارہ فروری تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ نواز شریف آزاد کشمیر کے نہیں پوری دنیا کے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں ہمارے اور ملک کے ساتھ اچھا نہیں ہورہا ،جن لوگوں نے میرے ساتھ برا کیا اللہ انہیں نیست و نابود کرے گا ۔ایم کیو ایم کی صورتحال پرڈاکٹرعاصم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو سیاسی پارٹیوں میں چلتا رہتا ہے، ایم کیو ایم میں اس سے بڑی ٹوٹ پھوٹ کیا ہوسکتی ہے ، اب بھی ایم کیو ایم سے کئی لوگ پیپلز پارٹی میں آنا چاہتے ہیں۔