آر ٹی او لینڈ ریونیو انفورسمنٹ سکواڈ کی کارروائی‘ ٹیکس نادہندگان کی دکانیں سیل

آر ٹی او لینڈ ریونیو انفورسمنٹ سکواڈ کی کارروائی‘ ٹیکس نادہندگان کی دکانیں ...

ملتان(نیوز رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس ان لینڈ ریونیو کے انفورسمنٹ سکواڈ نے کروڑوں روپے کے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سمیت نادہندگان کی دکانیں بھی سیل کر دی ہیں ذرائع کیمطابق انفورسمنٹ سکواڈ نے یکم فروری جمعرات کو عبدالودود (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

سوہن حلوہ ، گلیکسی کلر لیب، داتا کلاتھ ہاؤس، یاسین فوڈ انڈسٹری، نور فوڈ پراڈکٹ اور فریشکو بیکرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان تمام ٹیکس نادہندگان کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے تھے جبکہ مولانا عبدالودود سوہن حلوہ کی مین شاپ پر چھاپہ مار کر موقع پر موجود 75 ہزا روپے قبضہ میں لے لیے تھے انفورسمنٹ سکواڈ کے کریک ڈاؤن کرنے پر ٹیکس نادہندگان اپنی دکانیں بند کرکے غائب ہوگئے تھے جس پر انفورسمنٹ سکواڈ نے ان ٹیکس نادہندگان کی دکانیں سیل کر دی ہیں ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس نادہندگان عدالت عالیہ سے رجوع کرکے حکم امتناعی لینے کی کوشش کررہے ہیں ان نادہندگان کے ذمہ 4 کروڑ 33 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...