کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 7 کے ضمنی الیکشن‘ ثناء اکبر بھاری اکثریت سے کامیاب

کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 7 کے ضمنی الیکشن‘ ثناء اکبر بھاری اکثریت سے کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے وارڈ نمبر7میں ضمنی انتخابات ثنا اکبر182ووٹوں کی واضع اکثریت سے کامیاب ہوگئے ان کے مدمقابل حافظ قاسم نے 213ووٹ لے سکے ہیں کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر7میں ضمنی انتخابات کی پولنگ صبح 9بجے سے شروع ہو کر شام چار بجے تک(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
جاری رہے جس میں وارڈ نمبر7کے تقریباًساڑے گیارہ سو سے زائد ووٹروں میں617ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا غیر حتمی نتائج کے مطابق ثناء اکبر نے 395ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل حافظ محمد قاسم نے 213ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ پانچ ووٹ مسترد ہوئے ہیں واضع رہے کہ وارڈ نمبر 7میں کونسل کی نشست کنٹونمنٹ بورڈ کے سابق وائس پریذیڈنٹ ہمایوں اکبر کے نااہل ہونے کی وجہ وے خالی ہوئی تھی اب اسی وارڈ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ہمایوں اکبر کے بھائی ثناء ممبر کنٹونمنٹ منتخب ہوئے ہیں .