بنکاک ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا اچانک معائنہ

بنکاک ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا اچانک معائنہ

بنکاک(آئی این پی ) تھائی لینڈ میں پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا جبکہ پی آئی اے کے سی ای او نے کہا ہے کہ پی آئی اے اپنے طیاروں اورمسافروں کے حفاظتی امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ،مسافروں کو محفوظ سفری سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ہے، پی آئی اے کا شعبہ انجینئرنگ طیاروں کی مینٹینس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنکاک کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا اور طیارے میں کوئی نقص نہیں نکلا جس پر تھائی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی حفاظتی امور کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر