سوائن فلو نے ایک اور جان لے لی‘ 6 نئے مریض نشتر ہسپتال داخل
ملتان، کبیروالا، بارہ میل(وقائع نگار، نمائندگان) جنوبی پنجاب میں سوائن فلو پر قابو نہ پایا جا سکا ایک اور مریض دم توڑ گیا 6 نئے مریض نشتر ہسپتال میں داخل کرا دیئے گئے تفصیل کیمطابق نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کے شبہ میں 6مریض لائے گئے جبکہ ہسپتال میں اس وقت مجموعی تعداد 8ہے جس(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
میں 5 مریض آئسولیشن وارڈ میں داخل اور 3مریض آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں آئسولیشن وارڈ میں ایک مریض جبکہ آئی سی یو وارڈ میں داخل 3مریضوں میں سوائن فلو (سیزنل انفلوئنزا ایچ ون این ون) پازیٹو ہیں سیزنل انفلوئنزا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں منگل کے روز لاہور میں میٹنگ ہوئی جس میں ملتان سے نشتر ہسپتال و صحت حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اور تازہ صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ہے کبیروالا+بارہ میل سے سٹی رپورٹر+نمائندہ پاکستان مطابق دربار حضرت سید احمد کبیر شاہ بخاری المعروف بابا پیر کبیرؒ کی جامع مسجد کے سابق خطیب اور جامع مسجد آدھی والا کے موجودہ خطیب مولانا اللہ بخش فیضی دو روز قبل مبینہ طور پر سوائن فلو کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے ،جنہیں خانیوال سے ملتان ریفر کردیا گیا تھا،جہاں وہ گزشتہ شب بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔مرحوم کی نمازجنازہ آدھی والا خانیوال روڈ کبیروالا میں ادا کی گئی،جس کے مرحوم کی میت ان کے آبائی علاقہ میں مظفر گڑھ روانہ کردی گئی۔مولانا اللہ بخش فیضی جامعہ غوثیہ مہریہ نوریہ کبیروالا کے فارغ التحصیل اور جامعہ مسجد غوثیہ مین بازار کبیروالا مولانا غلام حسن فیضی ؒ کے حقیقی بھتیجے تھے اور کافی عرصہ تک جامع مسجد دربار پیر کبیر ؒ پر امام کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں ۔جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی،سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی ،علامہ سید جاوید سعید کاظمی،مولانامفتی نصیر الدین رضوی،مولانا کلیم اللہ سعیدی،علامہ مفتی عبداللطیف سعیدی،مولانا عبدالمجید سعیدی،شیخ راشد ندیم ،رانا شکیل احمد،حفیظ سعیدی،چوہدری محمد یٰسین کمبوہ،چوہدری محمد افضل معصومی ،چوہدری اکبر علی سعیدی،راؤ خاور محمود سعیدی ،راؤ عطاء اللہ نورانی،احمد رضا،حسن رضا اور دیگر نے مولانا اللہ بخش فیضی کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔