محکمہ تعلیم کے ملازم نے خودکشی کی تو اس کی پنشن اور گریجویٹی کے کاغذات مکمل ہوگئے
خانیوال (بیورونیوز )محکمہ تعلیم کا ملازم غلام حسین گزشتہ ایک سال سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی پنشن اور دیگر واجبات کی وصولی کیلئے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
کوشش کررہا تھا مگر محکمے کے اہلکار مٹھی گرم نہ ہونے پر یہ کاغذات مکمل نہیں کررہے تھے غریب ملازم نے گھریلو حالات سے تنگ آکر چند روز پہلے خودکشی کرلی جب یہ معاملہ میڈیا پر آیا تو محکمہ تعلیم نے صرف تین دن میں خودکشی کرنے والے اہلکار کی پنشن اور دیگر واجبات کے نہ صرف کاغذات مکمل کردیے بلکہ اس کی رقم کا چیک بھی بنوادیا ۔