شہر اور نواح میں چوری کی 4 وارداتیں

شہر اور نواح میں چوری کی 4 وارداتیں

ملتان(کرائم رپورٹر) چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔ تھانہ چہلیک کے علاقے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

میں نامعلوم چوروں نے عاشق کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ساجد کی کار میں 75 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے زکیہ بیگم کے گھر کے باہر سے دو سوئی گیس کے میٹر چوری کر لئے۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عامر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...