قتل کے ملزم کو سزائے موت ‘ 16 سال قید‘ مدعیہ کو معاوضہ ادائیگی کا حکم

قتل کے ملزم کو سزائے موت ‘ 16 سال قید‘ مدعیہ کو معاوضہ ادائیگی کا حکم

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان محمدعباس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کومجموعی طورپرسزائے موت ،16 سال قیداور4لاکھ 40 ہزارروپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں تھانہ قطب پورکے مطابق تابندہ جبیں نے6 جنوری 2015 ء کو(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

مقدمہ درج کرایاکہ اس کی شادی 10 سال قبل آصف بشیرسے ہوئی جس سے تین بچے پیدا ہوئے بعدازاں اس نے طلاق دے دی تو آصف نورسے شادی کرلی جبکہ تینوں بچے ساڑھے3 سالہ لائبہ،اڑھائی سالہ علی حمزہ اورڈیڈھ سالہ ابراہیم بھی ساتھ تھے۔واقعہ کے دن بیٹے علی حمزہ نے بسترپرپیشاب کردیاتوشوہرآصف نورنے بچے کواٹھاکر3/4 بارزمین پرپٹخ دیااور زخموں کی تاب نہ لاکربچہ موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ مزاحمت کرنے پر بیٹی لائبہ اوربیوی کو بھی زخمی کردیاجس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکیاگیاہے جس پر فاضل عدالت نے جرم ثابت ہو نے پر مختلف دفعات کے تحت ملزم کومجموعی طورپرسزائے موت ،16 سال قیداور4لاکھ 40 ہزارروپے مد عیہ کو معاوضہ ادا کرنے کی سزا کاحکم دیاہے۔

سزائے موت

مزید : ملتان صفحہ آخر