دو دو حاضریاں‘ مِس پرنٹنگ‘ پیک امتحانات لینے والے اساتذہ مسائل میں گھِر گئے

دو دو حاضریاں‘ مِس پرنٹنگ‘ پیک امتحانات لینے والے اساتذہ مسائل میں گھِر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر)دو دو حاضریاں ، مس پرنٹنگ پیک امتحان لینے والے اساتذہ مسائل کا شکار ہوگئے ، تفصیل کیمطابق پیک کے امتحان میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ اس وقت شدید مسائل کا شکار ہیں۔ طلبا کی نگرانی سے زیادہ وقت ان کو دفتری کارروائی پوری کرنے میں لگ جاتا ہے ، (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
بتایا گیا ہے کہ سوالیہ پرچے ناقص کاغذ سے تیار کئے گئے ہیں جس کیو جہ سے مس پرنٹنگ ہوتی ہے ، پرچہ 80گرام سے کم کے کاغذ پر پرنٹ نہیں کیا جاتا مگر ملنے والے پرچے 58گرام کے ہیں ، اسی طرح طلبا سے دو دوبار حاضریاں لی جاتی ہے معروضی او ر انشائیہ کے پرچے الگ الگ لیے جاتے ہیں ان کے الگ الگ بنڈل بنتے ہیں ، جس کی سے نگرانوں اور طلبا دونوں کا وقت ضائع ہوجاتا ہے ، اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ طلبا کی ایک حاضری کی جائے ،اور سوالیہ پرچے کامعیار بہتر بنایا جائے۔
اساتذہ