ایجوکیٹرز بھرتی کیلئے انٹرویوز جاری‘ خواتین امیدواروں کو مشکلات کا سامنا

ایجوکیٹرز بھرتی کیلئے انٹرویوز جاری‘ خواتین امیدواروں کو مشکلات کا سامنا

ملتان (جنرل رپورٹر)ایجوکیٹر ز کی بھرتی کیلئے انٹرویو کا سلسلہ جاری ،این ٹی ایس کا اصل رزلٹ کارڈ نہ ہونے پر درجنوں امیدوار واپس چلی گئیں بتایا گیا ہے کہ ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے گزشتہ روز خواتین امیدواروں کے انٹرویو شروع ہوئے جس کیلئے کمپری ہنسو سکول میں 9سنٹر (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

بنائے گئے تھے مگر ا?نیوالی طالبات کو اس وقت شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا جب ان سے این ٹی ایس کا اصل سرٹیفکیٹ طلب کرلیاگیا ان کا کہنا تھا کہ یہ سرٹیفکیٹ این ٹی ایس کیویب سے ڈاون لوڈ کیا گیا ہے اصل ابھی تک موصول نہیں ہوا رابطہ کررہے ہیں جیسے ہی ملے گا جمع کرادیا جائے گا، جس پر کچھ امیدواروں سے درخواست لیکر انٹرویو کرلئے گئے مگران کو ان کی فائلوں پر اعتراضات لگادئے گئے جبکہ درجنوں امیدواروں کو انٹرویو لیے بغیر واپس بھجوادیا گیا امیدواروں کا کہنا تھا کہ اس میں ان کا قصور نہیں ہے این اٹی ایس حکام اس کا نوٹس لیں اوراصل رزلٹ کارڈ ارسال کرے جبکہ سی ای او ایجوکیشن بھی امیدواروں کے ساتھ نرمی برتنے کے احکاما ت جاری کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...