آر ٹی او ملتان کی نئی عمارت کیلئے خریدی گئی لفٹ 2ماہ سے بند

آر ٹی او ملتان کی نئی عمارت کیلئے خریدی گئی لفٹ 2ماہ سے بند

ملتان(نیوز رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس ان لینڈ ریونیو ملتان کی جڑواں نئی عمارت کیلئے خریدی گئی لاکھوں روپے مالیت کی لفٹ چوبیس گھنٹے بھی نہ نکال پائی اور پچھلے دو ماہ سے بند پڑی ہے جس کے باعث آر ٹی او کے افسران و ملازمین سیڑھیوں سے اپنے دفاتر پہنچنے پر مجبور ہیں جبکہ اعلیٰ حکام نے چپ سادھ لی ہے ملازمین کیمطابق دوسرے اور تیسرے فلور پر سڑھیوں کے ذریعے پہنچنے سے اکثر عمر رسیدہ(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

ملازمین کی سانس اکھڑ جاتی ہیں جن میں شوگر ، بلڈ پریشر اور ہارٹ کے مریض بھی موجود ہیں علاوہ ازیں ٹیکس گزاروں کو بھی سیڑھیوں کی اذیت سے گزر کر اپنے معاملات نمٹانے پڑتے ہیں ملازمین نے چیف کمشنر آر ٹی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ کمپنی سے رابطہ کرکے عمارت میں نصب لفٹ کو فوری طور پر چالو کیا جائے تاکہ ملازمین کو ریلیف ملے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر