زکریایونیورسٹی طالبہ زیادتی مقدمہ میں 6 ملزموں کا میز د4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

زکریایونیورسٹی طالبہ زیادتی مقدمہ میں 6 ملزموں کا میز د4 روزہ جسمانی ریمانڈ ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے کے مقدمہ(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

میں 6 ملزموں کا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ویمن سنٹرکی جانب سے ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیاجبکہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے اورملزموں کے چہروں کو کپڑے سے ڈھانپ کررکھا گیاتھا۔دریں اثناء انچارج تھانہ کی جانب سے ملزموں سے تفتیش کے لئے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ مرجان نے مقدمہ درج کرایاکہ یونیورسٹی استاد،کلاس فیلواوراس کے دوستوں نے اس کوزبردستی زیادتی کانشانہ بنانے کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کرتے اورجنسی طورپرہراساں کیاہے جس پرمقدمہ درج کرکے ملزموں یونیورسٹی کے لیکچرار اجمل مہار ،طالب علموں علی رضا، نشاط اورعثمان،بینک ملازم تنزیل اورمحمدعثمان کو گرفتارکیاگیاہے جن کاطبی معائنہ کرانے کے ساتھ غیراخلاقی ویڈیوز اوردیگر معلومات کی برآمدگی ہونی باقی ہے اس لئے ملزموں کاجسمانی ریمانڈمنظورکرنے کاحکم دیاجائے۔ جس پرفاضل عدالت نے مقدمہ میں ملوث ملزموں کامزید4روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرنے کاحکم دیاہے۔

ریمانڈ منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر