عمران، خان نہیں خیبر پختونخوا کاچور، راؤ انور کو زداری نے چھپا رکھا ہے: عائشہ گلالئی

عمران، خان نہیں خیبر پختونخوا کاچور، راؤ انور کو زداری نے چھپا رکھا ہے: عائشہ ...

تونسہ شریف(تحصیل رپورٹر) عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ بحریہ ٹاون کے ملک ریاض قبضہ مافیا کا نام ہے راؤانوار زرداری کے رازدار تھے راو انوار کو زرداری نے چھپایاہوا ہے عمران خان،خان نہیں بلکہ خیبرپختونخواہ کا چور ہے عمران خان نجومیوں سے حکومت مانگ رہا ہے مولانا فضل الرحمن سے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

پوچھیں اسلام میں نجومیوں جادوگروں کے بارے میں کیاحکم ہے ہمارا عقیدہ ہے کہ کسی کو غائب کا علم نہیں مردان کی عاصمہ رانی مشال اور شریفاں بی بی کا قاتل نہیں مل رہا یہ لوگ منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئے قصور کے 200 بچوں کا کیس فوجی عدالتوں میں چلایا جائے فوجی عدالتوں اور رشوت اور سفارش نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی پولیس پولیس نہیں رہی مردان کی پولیس کے 2 ڈی ایس پی 3 ایس ایچ او اغوا قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین یونین کونسل ڈونہ و صدر عوامی محاذ تحصیل تونسہ کے سینئر صحافی ملک منصور احمد کی طرف سے خصوصی دعوت اور انکی طرف سے منعقدہ کلمہ چوک تونسہ پر ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا عائشہ گلالئی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا آنے والا دور 80%لوگوں کا ہے اور وہ 80% لوگ آپ غریب عوام ہیں انہوں نے کہا آنے والا دورہ کسانوں کا دور ہے عائشہ گلالئی نے کہا میں شہباز شریف کی توجہ اس علاقے کی طرف دلوانا چاہتی ہوں انہوں نے کہا سرائیکی صوبہ بننا چاہیئے انہوں نے کہا شہباز شریف آپ مسائل حل کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں یہاں کی عوام وزیر اعلی پنجاب سے اچھی امید رکھتی ہیں کیونکہ آپ پرویز خٹک نہیں ہیں انہوں نے تونسہ کو ضلع اور ہوا کو تحصیل بنانے کا بھی مطالبہ کیا انہوں نے کہا ہمارے ملک میں ایک لیڈر تبدیلی کے نام پر بے حیائی اور فحاشی پھیلا رہا ہے انہوں نے کہا عمران خان نے خیبرپختونخواہ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے انہوں نے کہا سپریم کورٹ پرویز خٹک کو نا اہل قرار دے انہوں نے کہا علی ترین کی کوالیفکیشن ارب پتی اور جہاگرین ترین کا بیٹا ہونا ہے جسے سکول سے اٹھا کر پارٹی کا ٹکٹ دے دیا عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے کھاد مہنگی اور کسانوں کو ملتی ہی نہیں بجلی بھی نہیں ہے میں شہباز شریف کو کہتی ہوں اس علاقے کے عوام کو بجلی دو عائشہ گلالئی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرنے والی ہوں اور سیاسی جماعت کا نام تحریک انصاف گلالئی ہوگا سندھ کے چور اور خیبرپختونخواہ کے چور آج ایک ہی سٹیج پر نظر آتے ہیں اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے ہوتے ہیں عمران خان کرپشن اور جھوٹ بولنے والوں کا سرغنہ ہے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 بڑی پارٹیوں میں کرپشن اور مورثیت ہے ان میں میرٹ اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں تبدیلی کا نعرہ لگانے والی جماعت کرپشن میں مبتلا ہے وہ موروثی سیاست کی مثال بن چکی ہے وہاں پر غریبوں طالبعلموں کسانوں کو کوئی اہمیت نہیں عورتوں کا کوئی احترام نہیں عورتوں کی بے عزتی کی جاتی ہے کیا یہ ہے تبدیلی اس پارٹی کا لیڈر کہتا ہے برطانیہ کی سیاست بورنگ ہے میں کہتی ہوں کہ آج آپ برطانیہ میں ہوتے تو آج جیل میں ہوتے کیونکہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کی اجازت نہیں ہے اور آپ مسلسل جھوٹ بولتے ہیں عائشہ گلالئی نے کہا تبدیلی والوں نے خیبرپختونخواہ کی عوام کو دھوکہ دیا جنہوں نے انکو ووٹ دیا انہوں نے 22 کروڑ درختوں کا حوالہ دیا کہ لگائے گئے جبکہ درختوں میں زمین پر 22 درخت بھی نہیں پشاور میں آپنے تاریخی آثاروں کو مٹا کر جنگلہ بس چلائی ہے عوام کی طرف سے بددعائیں ملیں گی ووٹ نہیں انہوں نے کہا یہ کام آپنے ووٹوں کے لییے نہیں پیسوں کے لیئے کیا آپ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف نے دولت کمائی کہیں میں پیچھے نہ رہ جاوں نواز شریف کو کام کرنا آتا ہے روڈ بنانا میٹرو بنانا ملک کی ترقی کروانا آتا ہے لیکن عمران خان کو صرف نقل کرنا نقل بنانا آتا ہے انہوں نے کہا آپ نے آثار قدیمہ کو جنگلہ بس کیلیئے مٹایا وہ بھی صرف پیسوں کے لیئے آج چیف جسٹس سپریم کورٹ کہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ پولیس غیر جانبدار نہیں رہی انہوں نے کہا چوروں لٹیروں اور غنڈوں کے ساتھ تم اور خیبرپختونخواہ پولیس ملی ہوئی ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بچی کی ویڈیو بنائی گئی اس میں آپکے پارٹی کے لوگ ملے ہوئے ہیں ملزم آزاد گھوم رہا ہے کیا یہ ہے آپکی تبدیلی ہے انہوں نے کہا ان چوروں لٹیروں غنڈہ غردوں کے خلاف ایسی عدالت میں کیس چلنا چاہیئے کہ جہاں پر نہ ان کی غنڈہ گردی اور نہ اپروچ ہو وہ صرف فوجی عدالت ہے انہوں نے کہا تحصیل تونسہ کے بنیادی حقوق کی آواز کو پارلیمنٹ میں بلند کروں گی انہوں نے کہا میرے لیئے ہزاروں کا مجمعہ اکٹھا کیا انہوں نے کہا تونسہ شریف میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کا کیمپس کھولا جائے شہباز شریف نواز شریف کو توجہ دینی چاہیئے تونسہ شریف کی عوام اور ملک منصور کا شکریہ ادا کرتی ہوں اس جلسہ میں سردار عبدالحفیظ خان میرانی سردار حاجی فاروق احمد خان کھتران سردار صلاح الدین خان بزدار پیر بشیر خان جعفر سید مقبول حسین گیلانی سردار حاجی عبدالطیف خان قیصرانی سردار محمد اعظم خان ملغانی سردار حماد حسن ملغانی سردار محمد اسلم خان بزدار سردار محمد اظہر خان المعروف کالا خان کلاچی سردار محمد اقبال خان ملکانی قاری بشیر احمد کلاچی ذوالفقار بلوچ زبیر بلوچ ملک غلام رضا ڈونہ خالد بلال خان چچہ شجاع بشیر خان کھوکھر پیر بلال خان جعفر ملک رفیق خان بھٹہ و دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

عائشہ گلالئی

مزید : ملتان صفحہ آخر