بجلی بحران ختم نہ ہوسکا، گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ عذاب، صارفین سراپا احتجاج

بجلی بحران ختم نہ ہوسکا، گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ عذاب، صارفین سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، مظفر گڑھ، کبیروالا، اڈا کوٹ بہادر (نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی بحران ختم نہ ہوسکا گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ بھی عذاب بن گئی صارفین سراپا احتجاج بن گئے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
تفصیل کے مطابق وزارت توانائی نے ز یرولوڈشیڈنگ کا اعلان کرکے عملدرآمد نہیں کیا ور بجلی بند کرنے کے لئے مختلف جواز بنائے جا رہے ہیں۔ فیڈرز پر لائن لاسز کی شرح ظاہر کرکے دو سے چار گھنٹے کی عمومی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ بجلی چوری کی زائد شرح کو جواز بنا کر 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ساڑھے پانچ بجے شام سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک 2 سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔دوسری جانب سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔ملتان اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ کبھی گیس آتی بھی ہے تو گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہو تا ہے ۔ خواتین لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ صبح اکثر طلبا وطالبات ‘سرکاری ملازمین اور کاروباری افراد ناشتہ کئے بغیر جانے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ مظفر گڑھ سے سٹی رپورٹر کیمطابق خانگڑھ میں سوئی گیس پریشر میں انتہائی کمی کیوجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے رات کے اوقات میں مسلسل 12گھنٹے بندش کے بعد دن کے اوقات میں پریشر میں کمی کی شکایات ہیں جس سے کھانا پکانا اور دیگر معاملات کے لئے شہری پریشان ہیں شہریوں اور تاجروں نے خودساختہ سوئی گیس میں پریشر کی کمی پر ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کبیروالا+اڈا کوٹ بہا درسے نامہ نگار+نمائندہ پاکستان مطا بق حکو مت کی جانب سے ملک بھر میں گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈ شیڈ نگ کے خا تمے کے حکو متی دعوؤں کے برعکس کبیروالا شہر کے مختلف علا قوں میں بدستور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جا ری ہے ،اکثر علاقوں میں سو ئی گیس کی شکل دیکھے عرصہ گزر گیا ہے، سوئی گیس کی طویل غیر اعلا نیہ بندش پر شہری،سماجی تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے گیس حکام سے لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے اور گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کا مطا لبہ کیا ہے۔