شمسی توانائی کے منصوبے کو معطل کرنے کی شائع شدہ خبر بے بنیاد ہے ،محکمہ توانائی وبرقیات

شمسی توانائی کے منصوبے کو معطل کرنے کی شائع شدہ خبر بے بنیاد ہے ،محکمہ ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخواحکومت صوبے بھر میں ہسپتالوں،تعلیمی اداروں، مساجداوربجلی کی نعمت سے محروم گھرانوں کوبجلی کے جدیدنظام سولرائزیشنSolarization(شمسی توانائی)پرمنتقل کرنے کے منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے جوتکمیل کے آخری مراحل سے گزررہے ہیں۔گزشتہ روز ،8ہزارتعلیمی اداروں کوشمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کو معطل کرنے کے حوالے سے میڈیامیں شائع ہونے والی خبر کو جھوٹ اور بے بنیادقراردیتے ہوئے صوبائی محکمہ توانائی وبرقیات کے ایک ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ 8ہزارتعلیمی اداروں کوشمسی توانائی کے جدید نظام پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیزی کے ساتھ جاری ہے اورمقررہ تاریخ پر مکمل کیا جائے گا جبکہ موجودہ صوبائی حکومت نے منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5ہزار600سکولوں کوپہلے ہی شمسی نظام پر منتقل کردیا ہے۔اسکے علاوہ4ہزار440مساجد ،187بیسک ہیلتھ یونٹس ،بجلی کی نعمت سے محروم صوبے کے وسطی اورجنوبی اضلاع میں29سوگھرانوں کوبھی شمسی نظام پر منتقل کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ توانائی کے تمام جاری منصوبوں مقررہ وقت پر معیاری اوربروقت تکمیل کے لئے تمام توانائیاں صرف کی جارہی ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر