مردان ،کروڑوں کمانے والا این ٹی ایس ادارہ بے ضابطگیوں کا شکار
مردان ( بیورورپورٹ) کروڑوں روپے کمانے والا منافع بخش ادارہ این ٹی ایس میں بے ضابطگیوں کی وجہ سے امیدوارں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ۔ امیدواران سخت ذہنی اذیت میں مبتلا۔ نوکریوں کی تلاش میں پڑھے لکھے نوجوانوں نے ایس ایس ٹی ، پی ٹی ،سی سٹی اور دیگر پوسٹوں کے لئے نیشنل ٹسٹنگ سروس کے زریعے درخواستیں دی تھی ان میں زیادہ تر درخواستیں تعطل کا شکارہونے لگی ۔این ٹی ایس عملے نے دوبارہ درخواستیں بزریعہ فیکس بھیجنے کو کہا امیدواروں کا کہنا ہے کہ تقریبا دو دنوں سے درخواستیں متعلقہ فیکس نمبر پر بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کروڑوں روپے کمانے والے منافع بخش ادارے میں صرف ایک فیکس نمبر ہے جو مسلسل مصروف ہو تا ہے اور کوئی جواب نہ ملنے کی وجہ سے این ٹی ایس ٹیسٹ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے ۔این ٹی ایس میں آئے روز بے قاعدگیوں کی وجہ سے امیدوار سخت اذیت میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے عمران خان اور متعلقہ ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ٹسٹنگ سروس کے ذریعے لی گئی درخواستوں پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے تاکہ ہمیں ہمارا حق مل سکے۔