نوشہرہ ،خاتون کا روپ دھار ے منشیات سمگلر گرفتار ،2 کلو چرس برآمد

نوشہرہ ،خاتون کا روپ دھار ے منشیات سمگلر گرفتار ،2 کلو چرس برآمد

نوشہرہ(بیورورپورٹ)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا نے خاتون کا روپ دھارے منشیات سمگلر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کرکے منشیات قبضے میں لے کر ملزم کو پولیس کی حراست میں دے دیاتفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا اینڈ نار کاٹیکس کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر میں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل محمدانور خان کی خصوصی ہدایت پر منشیات سمگلنگ روک تھام مہم کامیابی سے جاری اس مہم میں ایکسائز انٹیلجنس نے اپنی کامیاب کاروائیوں کا تسسل برقرار رکھا ہوا ہے تفصیلات کے مطابق پروانشل انچارج انٹیلجنس سید نوید جمال کی زیرنگرانی انٹیلجنس سیکشن ہزارہ (EIB۔3) کی کامیاب کاروائی۔ انسپکٹر عاطف قیوم انچارج، سب انسپکٹر نسیم خان ایڈیشنل انچارج نے بمعہ دیگر نفری دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے مسافر گاڑی سے برقعہ اوڑھے اور خاتون کے کپڑوں میں سمگلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ برقعہ اوڑھے سمگلر کے جسم سے بندھے 2kg چرس کے پیکٹ برآمد کرلئے گئے۔ ملزمان گرفتار کرکے تھانہ سرائے صالح ہری پور میں انسداد منشیات قانون کی دفعہ 9c کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...