خیبر ایجنسی ،افغانستان سے پاکستان چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

خیبر ایجنسی ،افغانستان سے پاکستان چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)پاک افغان بارڈر طورخم پر خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے افغانستان سے پاکستان چرس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی خالی ٹرک کے خفیہ خانو ں سے 171کلو چرس بر امد کر لی ٹرک ڈرائیوار کو گرفتار کرکے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا،انتظامیہ ذرائع ،انتظامیہ ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پرخاصہ دار فورس کی معمول چیکنگ کے دوران افغانستان سے پاکستا ن آنے والے خالی ٹرک نمبر c 4143کے خفیہ خانوں سے 171کلو اعلی کوالٹی چرس بر امدکیا خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے ٹرک اور چرس کو اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیورصالح ولد بونیر کو گرفتار کرکے مذید تفتیش کیلئے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...