پیپلز پارٹی نوشہرہ کا اجلاس آج ہوگا

پیپلز پارٹی نوشہرہ کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کاایک اجلاس آج پیرپیائی میں سعیدرضا بابر کی رہائشگاہ پر منعقد ہوگا اجلاس میں پارٹی امور تنظیم سازی اور آئندہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر سردار علی خان اور پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب خصوصی طورپر شرکت کریں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کاایک اجلاس پیپلزپارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات سید رضابابر پیرپیائی کی رہائشگا ہ پر منعقد ہوگی اجلاس میں ضلعی تحصیل اور لوکل تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹری شرکت کریں گے اجلاس سے سردار علی خان، لیاقت شباب، ضلعی صدر غلام حضرت، جنرل سیکرٹری سید افتخار علی شاہ، خیرالبشر اور دیگر عہدیداران خطاب کریں گے تمام کارکن اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔