اے سی شبقدر کا دورہ بازار ذائد میعاد چکن گوشت فروخت کرنے والے کو جیل بھیج دیا

اے سی شبقدر کا دورہ بازار ذائد میعاد چکن گوشت فروخت کرنے والے کو جیل بھیج دیا

شبقدر ( نامہ نگار پاکستان)اے سی شبقدر کا دورہ بازار ذائد میعاد چکن گوشت فروخت کرنے والے کو جیل بھیج دیا۔ ناغے کے دن تکہ فروشان کو بھاری جرمانہ۔ پلاسٹک شاپنگ بیگز ایک ہفتے میں ختم کرنے کا الٹی میٹم۔ تفصیلات کے مطابق اے سی شبقدر سید اکرام شاہ نے ٹی ایم اے اہلکاروں اور بازار چوکی انچارج نوشیروان کے ہمراہ شبقدر بازارکا دورہ کرکے عوامی شکایات پر مٹہ روڈ پر واقع فریزگوشت فروخت کرنے والامنصف خان ولد واصف کو ذائد المیعاد فریز چکن ، قیمہ فروخت کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا۔ جبکہ بازار میں ناغے کے دن تکہ اور کباب فروشوں کو بھاری جرمانہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو خبردار کیاکہ ایک ہفتے کے اندر اندر غیر معیاری شاپنگ بیگز ختم کرکے حکومت کا جاری کردہ بیگز کا استعمال شروع کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر