باجوڑ ،سالارزئی کے باشندے بنیادی سہولتوں سے محروم

باجوڑ ،سالارزئی کے باشندے بنیادی سہولتوں سے محروم

باجوڑ ایجنسی (نمائندہ پاکستان )باجوڑ ایجنسی کا دور افتادہ تحصیل سالارزئی کا علاقہ ملاسید کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم ،باجوڑ ایجنسی تحصیل سالارزئی کے علاقے ملاسید کے مکین بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں اور علاقے سے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار ملک سلطان زیب ،ملک شمس الرحمان اور ملک گلاب نے ایک اخباری بیان میں کیا اُنہوں نے کہا کہ یہاں تعلیمی اداروں کی عدم موجودگی ،پینے کے صاف پانی کے عدم دستیابی اور کچی سڑکوں کیوجہ سے عوام ایک عذاب میں مبتلا ہیں اُن کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے نزدیک سکول نہ ہونے کیوجہ سے 7 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرکے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں علاقے میں گزشتہ کئی دہائیوں سے ترقیاتی کام نہیں کئے گئے باجوڑ ایجنسی میں لاتعداد این جی اوز نے کروڑوں روپے کے کاغذی منصوبے تو مکمل کئے ہیں لیکن اس قسم کے دور افتادہ علاقوں پر کوئی توجہ نہیں دی ہیں حلقہ این اے 44 سے الیکشن کیدوران ووٹ مانگنے کیلئے درجنوں قائدین آتے ہیں اورترقی کے نام پر علاقے کے مکینوں سے جھوٹے وعدے وعید کرتے ہیں لیکن ووٹ حاصل کرکے دوبارہ اسی علاقے کو بھول جاتے ہیں اور پھر یہاں آنے کی زحمت نہیں کرتے اُنہوں نے گورنر خیبر پختونخوا اور پولیٹیکل حکام سے علاقے میں ترقیاتی کام شروع کرنے یہاں لڑکوں اورلڑکیوں کیلئے سکولوں کی تعمیر اور سڑک کو پکا کرنے کے ساتھ دوسرے ترقیاتی کام شروع کرنے کے مطالبات کئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر