پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر 28 فروری کو عدالت طلب

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر 28 فروری کو عدالت طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس محمدغضنفرپرمشتمل دورکنی بنچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر 28فروری کو عدالت طلب کرلیا فاضل بنچ نے خیبرپختونخواہاکی فیڈریشن کے صدر سعیدخان اورجنرل سیکرٹری ظاہرشاہ کی رٹ کی سماعت کی توان کے وکیل ارباب عثمان نے عدالت کو بتایاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن خیبرپختونخواکواس کاجائزحق نہیں دے رہی ہے اورفنڈزکاریکارڈ بھی نہیں ہے کروڑوں روپے غیرملکی دوروں پر خرچ ہورہے ہیں اس دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شہبازسینئرٗ ڈائریکٹرڈویلپمنٹ نویدعالم اوراولیمپئین مصدق حسین عدالت میں پیش ہوئے اوران کے وکیل اصغرکنڈی نے عدالت کو بتایاکہ ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئرخالدسجاد نے جگرکی پیوندکاری کی ہے اورڈاکٹروں نے انہیں سفرسے منع کیاہے تاہم جیسے ہی وہ اس قابل ہوں گے عدالت میں پیش ہوجائیں گے اس دوران جنرل سیکرٹری شہبازسینئرنے عدالت کو بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام معاملات قانون کے مطابق چلائے جارہے ہیں تمام آمدن اوراخراجات کاباقاعدہ آڈٹ کیاجاتاہے اورآڈٹ ہی کی رپورٹ کے بعد ہاکی کانگرس اس کی منظوری دیتی ہے انہوں نے اس موقع پر کانگرس کے میٹنگ منٹس بھی عدالت میں پیش کئے اوربتایاکہ تمام قانونی اورآئینی ہاکی ایسوسی ایشنز کو ان کے حصے کے فنڈزباقاعدگی سے دئیے جاتے ہیں لیکن جہاں پر کوئی غیرقانونی باڈی ہوتوانہیں فنڈجاری نہیں کیاجاتاکیونکہ اس حوالے سے آڈٹ ا عتراضات اٹھتے ہیں تاہم عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ28فروری کو ہاکی فیڈریشن کاصدر عدالت میں پیش ہوجائے اورمزیدسماعت ملتوی کردی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...