چارسدہ ،انجمن پٹواریان وقانون گویان کے انتخابات ،اکبر حسین صدر منتخب

چارسدہ ،انجمن پٹواریان وقانون گویان کے انتخابات ،اکبر حسین صدر منتخب

چارسدہ (بیورو رپورٹ)انجمن پٹواریان و قانون گویان ضلع چارسدہ کی کابینہ کے انتخابات مکمل۔ اکبر حسین صدرجبکہ ہارون جمال جنرل سیکرٹری منتخب ۔ تینوں تحصیلوں کے لئے بھی کابینہ کا چناؤ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ا نجمن پٹواریان و قانون گویان ضلع چارسدہ کی کابینہ کے انتخابات کے حوالے سے ایک انتخابی اجلاس تحصیل کچہری چارسدہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے پٹواریان و قانون گویان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر انجمن پٹواریان و قانون گویان ضلع چارسدہ کی کابینہ تشکیل دی گئی جس میں صدر اکبر حسین ، نائب صدر میاں ضیا الرحمان ، جنرل سیکرٹری ہارو ن جمال گر داور ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عماد خان ، فنانس سیکرٹری کلیم عارف ، پریس سیکرٹری میاں عمیر ، ڈپٹی پریس سیکرٹری آصف سعید اور آفس سیکرٹری محمد شیراز شامل ہیں۔ اجلاس میں تحصیل چارسدہ کیلئے شفیع اللہ کو صدر ، عاصم اقبال کو جنرل سیکرٹری ، عالمزیب کو فنانس سیکرٹری جبکہ تحصیل تنگی کیلئے سرتاج احمد صدر ، مختیار احمد جنرل سیکرٹری اور طاہر فنانس سیکرٹری منتخب کئے گئے ۔اسی طرح تحصیل شبقدر کیلئے تعارف شاہ کو صدر ، سرتاج خان کو جنرل سیکرٹری ، شفاعت اللہ کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔ انتخابات کے بعد نو منتخب ضلعی صدر اکبر حسین نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تمام جائز حقو ق اور مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤنگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے عوام کے دل جیت لیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر