شبقدر میں دکانداروں کا کرایوں میں اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شبقدر میں دکانداروں کا کرایوں میں اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر ایف سی مارکیٹ انجمن دوکاندار ان کا کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،ہر سال کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ سراسر ظلم ہے ،پانچ سال پہلے 2500روپے کرایہ تھا اب دس ہزار کرایہ ہر مہینے ہمارے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں ایف سی مارکیٹ میں پہلے کار پاکنگ کی سہولت موجود تھی اب اس کا ر پاکنگ میں کیبن بنائے گئے ہیں دوکانداروں کے لیے مسائل میں اضافہ نا منظور آئی جی ایف سی سخت نوٹس لیں اور ہمارے بچوں کے حال پر رحم کریں تفصیلات کے مطابق شبقدر ایف سی مارکیٹ کے دوکانداروں کا ایف سی مارکیٹ کے اندر احتجاجی مظاہرہ دوکانداروں نے کرایہ میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا مظاہر ے میں شریک انجمن دوکانداران کے عہدیداروں حاجی نثار خان ،زاہد خان،عزت خان ،اور دیگر نے کہا کہ ایف سی مارکیٹ جو کہ فرنٹئیر کنسٹیبلری کی ملکیت ہے اور یہاں کے مقامی افراد کو لیز پر دیا گیا ہے جس میں سینکڑوں دوکانیں ہیں مارکیٹ لیز پر لینے کے بعد مالکان بہت کم کرایا لیتے تھے جس کو بہت شوق سے یہاں کے مقامی لوگوں نے کرایہ پر لے لی اور بہت کم عرصہ میں مارکیٹ کامیاب ہو گیا اور سینکڑوں کی تعداد میں مقامی افراد اس مارکیٹ میں اپنے بچوں کے لیے رزق حلال کماتے ہیں مظاہرین نے کہا کہ پہلے پچیس سو روپے کرایہ تھا اب اتنا ظلم کر رہے ہیں کہ دس دس ہزار روپے کرایہ لیتے ہیں جو کہ ہمارے لیے بہت مشکلات پیدا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سے لیز مالکان نے پکی بات کی تھی کہ کرایہ ہر تین سال بعد بڑھائینگے لیکن پانچ سال ہوگئے کہ ہر سال کرایہ میں اضافہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایف سی مارکیٹ مین چوک سے سائیڈ پر ہیں اس سائیڈ پر عام مارکیٹوں میں بھی مالکان بہت کم کرایہ لیتے ہیں لیکن ایف سی مارکیٹ میں ہمیں سہو لیات کی بجائے آئے روز لیز مالکان مشکلات پید ا کر رہے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...