میونسپل سروسز پروگرام کے تحت 26 باتھ رومز ضلعی حکومت کے حوالے

میونسپل سروسز پروگرام کے تحت 26 باتھ رومز ضلعی حکومت کے حوالے

پشاور( سٹاف رپورٹر)میونسپل سروسزپروگرام کے تحت کوہاٹ بس سٹینڈ میں 26 باتھ رومز ضلعی حکومت کے حوالے ‘ پشاور کے تمام مسافر اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے مشکور ہیں ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان ‘ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زبردست خیر مقدم اور خوشی کا اظہار ‘ کوہا ٹ بس سٹینڈ پی ٹی آئی کے ترانوں سے گونج اٹھا تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل کوہاٹ بس سٹینڈ میں تقریب کا انعقادکیا گیاجس میں ایم ایس پی پروگرام کے تحت تعمیر شدہ 26 باتھ رومز ضلعی حکومت کے حوالے کی گئی تقریب میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کے علاوہ ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمد طارق ‘ ڈائریکٹر جنرل ایم ایس پی عطاء الرحمان‘ڈائریکٹر ٹرمینل ریاض اعوان ‘ منیجر کوہاٹ بس سٹینڈ عمران خان‘ بلدیاتی نمائندوں ‘ ٹرانسپورٹرز اوردیگر شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایم ایس پی نے بتایاکہ 26 باتھ رومزکی کل لاگت ایک کروڑ 94 لاکھ روپے ہے ‘اس میں 20 باتھ رومز جن میں 10 انڈین اور 10 انگلش باتھ رومز شامل ہیں مردوں کیلئے اور پانچ باتھ رومز جن میں 3 انڈین اور 2 انگلش باتھ رومز ہے عورتوں کیلئے جبکہ ایک باتھ رومز معذور افراد کیئے مختص ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے باتھ رومز کی مقررہ مدت سے قبل تعمیر او ر مسافروں کو سہولیات کی فراہمی پر ایم ایس پی کو خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دی ضلع ناظم نے کہاکہ پشاور کے تمام مسافروں اڈوں کی حالت زار بہتر بنانے اور عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ضلعی حکومت کی بھر پور سرپرستی کررہی ہے اور ضلعی حکومت بہترین تعاون پر صوبائی حکومت کے مشکورہے صوبائی حکومت کے تعاون کی وجہ سے نہ صرف ضلع میں اہم منصوبے معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں بلکہ صوبائی حکومت کی تعاون کے بدولت بلدیاتی نظام اپنی جڑیں مضبوط کررہاہے جس کی وجہ سے عوامی مسائل عملا انکے دہلیز پر حل ہورہے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر