بونیر کے صحافیوں کی خدمات قابل ستائش ہے ،سعید الرحمان

بونیر کے صحافیوں کی خدمات قابل ستائش ہے ،سعید الرحمان

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل کونسل ڈگر کے ناظم اور جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری سعید الرحمن مفکر نے کہا ہے کہ بونیر کے صحافیوں نے محدود وسائیل کے باجود بونیر کیلئے خدمات قابل ستائیش ہے۔صحافت ایک مقدس پیشہ ہے۔ہمیں امید ہے کہ منتخب کابینہ آنے والے وقت میں بھی بونیر کی خدمت کیلئے کمربستہ رہیں گے۔اور اداروں میں موجود کوتاہیوں اور غلطیوں کی نشاندہی برائے اصلاح کریں گے۔تحصیل کونسل ڈگر کے ناظم اعلیٰ اور جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے بونیر پریس کلب کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب بونیر کے دورے کے موقع پر نئے کابینہ کو مبارکباد اور پروگرام میٹ دی پریس میں بحیثیت مہمان خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی پریس سیکرٹری عارف اللہ،تحصیل کونسلر یوسی اباخیل حافظ صدیق ،یوسی ملی خیل کے امیر مولانا علی رحمن بونیری اور یوتھ کونسلر قمر علی شاہ بھی موجود تھے۔ٹاون ناظم سعیدالرحمن مفکر نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام کے جو نعرے لگارہے تھے ۔عملی طور پر یہ وہ نظام نہیں۔جو ڈھانچہ پیش کیا گیا تھا ردو بدل کی وجہ سے یہ ڈھانچہ کمزور ہوا۔اس سے پہلے ضلعی کونسل اور تحصیل کونسل کے ماتحت ادارے کام کررہے تھے۔مگر اس نظام میں ایسا نہیں۔تحصی ہم ماتحتی نہیں مانگتے بلکہ یہ ضرور کہتے ہیں کہہ ڈی سی یا حکومت فوری طور پر تحصیل کونسل ڈگر کے تحت کام کرنے والے ادارے کونسل کے پابند بنائیں۔ تحصیل کونسل ڈگر میں حذب اختلاف نہیں ایک گھر جیسا ماحول ہم نے بنا یا ہے۔ہر ممبر کو یکساں فنڈ دیا جاتا ہے۔تحصیل کونسل ڈگر میں جہاں بھی عوام کو مشکلات درپیش ہو اس کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں گے۔فنڈ کی گائیڈ لائین بغیر سروے ارسال کیا جاتا ہے۔اگر اس کو سروے کے تحت ارسال کیا جائے تو یہ بہتر ہوگا۔کونسل کے صوابدیدی اختیار ات کو بھی بائی پاس کیا گیا ہے۔اب تک 15کروڑ روپے ملے ہیں۔دو اے ڈی پی کے پیسے تحصیل کونسل ڈگر کے 17ارکان کے رائے کے تحت لگائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل ڈگر کا ٹیم ورک مثالی ہے۔ہم ہر کسی سے کام لیتے ہیں۔تحصیل کونسل ڈگر میں اپوزیشن کا تصور ختم کر دیا ہے۔تمام اراکین کی رائے کی قدر کی جارتی ہے۔انشاء اللہ پورے کے پی کے میں تحصیل کونسل ڈگر کو مثالی کونسل بنا کر دم لیں گے۔انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی بونیر میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے۔بونیر سے روایتی سیاست کا ہم نے خاتمہ کردیا۔جے یو آئی کے منتخب ایم پی اے مفتی فضل غفور نے اپوزیشن کی باوجود حلقے میں وہ انقلابی اقدامات کئے جس کا ہر کوئی تعریف کررہے ہیں۔میڈیا تحصیل کونسل ڈگر میں موجود کوتاہیوں کا نشاندہی کریں انشاء اللہ اصلاح کی عرض سے موجود کوتاہیوں کا خاتمہ کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...