جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے ،ڈی پی او

جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے ،ڈی پی او

بریکوٹ (نمائندہ پاکستان )ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے DRC مینگورہ میںDRC میں تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے۔ جس کی افادیت اوردور رس نتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے ۔اسی جرگہ سسٹم اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیہی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کو درپیش ان کے معمولی مسئلے مسائل اور سماجی نوعیت کی پیچیدہ الجھنوں کے فوری حل کے بارئے میں انہیں میں سے تعلیم یافتہ اور اعلی اوصاف کے حامل افراد کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر(DRC ۔ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل ) کا قیام عمل میں لایا گیا ۔جس میں (DRC) ممبران عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری حل کے لیے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ان میں منصفی اور مصالحت کا کردار ادا کرتے ہیں۔سوات میں( DRC ۔ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل )نے آپنی قیام کے بعد انتہائی مختصر عرصہ تھانہ کوکارئی میں اپنی سٹاف ممبران کی قابلیت اور لگن کی بدولت عوام الناس کی جانب سے اپنے مسائل کے بارے میں دی جانے والی (597)رجسٹر ڈ کیسسزمیں قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر محنت اور عوامی خدمت کے جزبے کی بدولت (583)کیسززمیں بروقت فیصلہ اور راضی نامہ کرا دیا جبکہ(14 )کیسزز کو مزید قانونی کاروائی کے لیے معزز عدلیہ کو ریفر کر دیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمود نے بڑی تعداد میں رجسٹرڈ کیسسز حل کرنے اور فریقین میں باہم مصالحت کرانے عوام الناس کے اعتماد پر پورا اترنے پر DRC کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے لگن اور حوصلے کی تعریف کی۔اور کہا کہ DRC کی ضروریات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ہر ممکن سہولیات دی جائے گی ۔DSP صاحبان آپنے سرکلز میں DRC کونسل کے معاملات کو موقع پر حل کریں گے ۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ DRCکی جانب سے بڑی تعداد میں کیسززحل کرنے کی بدولت پولیس اور عدلیہ پرکیسزز کے بارے میں کافی بوجھ کم ہوا ہے ۔ فی سبیل اللہ اپنی خدمات کے تحت DRC ممبران کیسزز میں عوام الناس میں باہم ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ان کی خدمات اور لازوال عوامی خدمت کے جزبے کی بدولت تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا ،اس موقع پر سابق ایس پی نوید خان اور جاوید کریم نے ڈی پی او سوات ،تمام پولیس اور ڈی آر سی ممبران کو خراج تحسین پیش کیا،اور تعریفی کلمات اداکئے آخر میں ڈی پی او سوات نے بہترین کارکردگی پربہادر شیر ڈی آرسی کوکارئی کو ٹرافی ،تبسم عدنان ڈی آر سی مینگورہ ، رحمت علی ڈی آر سی چپریال ،فضل قادر ڈی آر سی منگلور،فضل نبی ڈی آر سی کانجو،محمد ر شاد چیرمین ڈی آرسی خوازہ خیلہ،محمد رفیق ڈی آرسی کبل ،شوکت علی ڈی آر سی رحیم اباد کو بہترین کا ردگی پرتوصیفی سر ٹیفکیٹ اور نقدانعامات سے بھی نوازا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...