سخاکوٹ ،نقیب اللہ محسود کے قتل کیخلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی

سخاکوٹ ،نقیب اللہ محسود کے قتل کیخلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ کے زیر اہتمام کراچی میں بے گناہ قتل ہونے والے نقیب اﷲ محسود کے قتل کے خلاف آج بروز بدھ مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی اور احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنوں سمیت تاجربرادری کی تنظیمیں شریک ہونگے ۔ اس بات کا فیصلہ متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ کے ہنگامی اجلاس جو کہ صدر حمید خان لالا کے زیر صدارت منعقد ہوا کے دوران کیا گیا جس میں کابینہ کے تمام آرکان نے بھر پور شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حمید خان لالا نے کہا کہ نقیب اﷲ محسود کے قاتلوں کی عدم گرفتاری قابل آفسوس اور قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے نقیب اﷲ محسود کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی اور کہا کہ اسلام آباد میں نقیب اﷲ محسود کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کیساتھ حکومتی ذمہ داروں کے رابطے نہ کرنا قابل آفسوس ہے ۔ حمید خان لالا اور دیگر شرکاء نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پختونوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور انہیں آپس میں لڑانے کے منفی پروپیگنڈے اور ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نقیب اﷲ محسود کی خون ضرور رنگ لائے گی۔ متحدہ ٹریڈیونین کے صدر نے اعلان کیا کہ آک بروز بدھ سے شروع ہونے والے احتجاج کو نقیب اﷲ محسود کے قاتلوں کے گرفتاری تک تحریک کی شکل دیں گے ۔ اس موقع پر اسلام آباد میں دھرنا والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور نقیب اﷲ محسود کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...