نوشہرہ ، پہلی بار غیر ملکی سفارتخانہ میں مالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کا آغاز

نوشہرہ ، پہلی بار غیر ملکی سفارتخانہ میں مالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کا آغاز

نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی غیر ملکی سفارتخانے میں ہونے والی وسیع پیمانے پر مالی بد عنوانیوں کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی برازیل کے سینئر افسر سر جیو تاام کررہے ہیں برازیلی ٹیم کو تحققات مکمل کر نے میں مڈل مین کی جعلی ایڈریسز کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے برازیلی سفارتخانے میں بڑے پیمانے پر مالی بد عنوانیوں سے برازیل میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو کاروباری مشکلات درپیش ہونے کا خد شہ اس سلسلے میں گذشتہ دنوں ایک خبر رساں ایجنسی ڈی این اے ( ڈپلومیٹک نیوز ایجنسی ) کی ایک رپور ٹ کے مطابق کہ برازیل کے ایک اعلیٰ درجے کی تحققاتی ٹیم اسلام آباد میں برازیل سفارت خانے میں مالی غیر قانونی حالتوں کی تحققات کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا اس تحققاتی ٹیم کی سربراہی برازیل کے ایک سینئر افسر سر جیو تاام کررہے تھے اس تحققاتی ٹے نے مختلف وجوہات کیلئے برازیل سفارت خانے کے ساتھ شراکت داروں کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں کا دورہ کیا اس تحققاتی ٹیم نے اس تحققات کو مکمل کر نے کیلئے پاکستان میں ایک ماہ کا عرصہ گزارا لیکن برازیل سفارت خانے کے ساتھ وابسط مڈل مین کے تمام پتے جعلی نکلے واضح رہے کہ برازیل سفاتخانے میں ہونے والی مبینہ کرپشن سے برازیل میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کر نا پڑے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر