خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کا سیکریننگ ٹیسٹ کے دوبارہ شیڈول کا اعلان

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کا سیکریننگ ٹیسٹ کے دوبارہ شیڈول کا اعلان

پشاور( سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے تحصیل میونسپل آفیسر کی پوسٹ کے لئے (صرف BISE ایبٹ آباد ہال) کے سیکریننگ ٹیسٹ کے دوبارہ شیڈول کااعلان کیاہے۔ جو10 ۔فروری 2018 کوصرف صبح کی نشست میں پشاورمیں منعقد کئے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق یہ ٹیسٹ2 ۔خیبرروڈ پشاور صدر میں واقع خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے دفتر کے ہال''A" اور"B" ، ایف جی پبلک سکول (بوائز) طارق روڈ نزد آر اے بازار پشاور صدر ، ایف جی ڈگری کالج (مردانہ) پشاور صدر کے ہال ، گورنمنٹ ہائی سکول اسامہ ظفر سٹی نمبر2 جی ٹی روڈ پشاور شہر کے ہال اور گورنمنٹ ہائی سکول آفاق شہید نمبر3 پشاور صدر کے ہال میں ۔ 10 فروری 2018 کو صبح کی نسشت میں 9:45 بجے کو منعقد کئے جائیں گے۔ امیدوار اپنے ای لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk) ( سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔تاہم اس سلسلے میں ای میل اور ٹیکسٹ میسیجز ان کے دیئے گئے موبائل نمبرز پر بھی بھیج دئیے جائیں گے۔ اسکے علاوہ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیسٹ کی تاریخ کو اپنے اصلی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اورکال اپ نوٹس اپنے ساتھ ضرور لائیں جبکہ امتحانی ہال میں موبائل فون لانے پرسختی سے پابندی ہے۔ اس امرکااعلان کنٹرولر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیاگیا

مزید : پشاورصفحہ آخر