بچی سے بداخلاقی میں ملوث ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ

بچی سے بداخلاقی میں ملوث ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سعید آباد میں 8 سالہ بچی سے مبینہبداخلاقی کے کیس میں گرفتار ایک اور ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی میں پولیس نے سعید آباد میں 8 سالہ بچی سے مبینہبداخلاقی کے کیس میں گرفتار ایک اور ملزم طلحہ کو پیش کیا۔عدالت سے کیس کے تفتیشی افسرنے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تاہم عدالت نے عدالتی ریمانڈ پر ملزم طلحہ کو جیل روانہ کردیا. عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ وہ پہلے گرفتار ملزمان مزمل علی،عامر علی،اسامہ علی اور محمد عمیر کے خلاف 10 فروری تک چالان پیش کرئے۔واضح رہے کہ ملزمان پر سعید آباد کے علاقے میں 13 سالہ طیبہ کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے،ملزمان کو ایک نجی ٹی وی کی جانب سے بے نقاب کرنے پر سعید آباد تھانے کی پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا

مزید : کراچی صفحہ اول