سندھ ہائی کورٹ کے 6ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا

سندھ ہائی کورٹ کے 6ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا اضافہ کردیا گیا، تمام ججز نے حلف اٹھالیا،جس کے بعدسندھ کی عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ اس ضمن میں تقریب منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی۔جس میں مزید 6 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھایا،چیف جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے نئے ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس کوثر سلطانہ، جسٹس ارشاد علی، جسٹس آغا فیصل، جسٹس عدنان اقبال، جسٹس امجد علی، جسٹس شمس الدین شامل ہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں میں نئے ججز کی شمولیت سے تعداد 39 ہوگئی، واضح رہے کہ سندھ کی عدالت عالیہ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 40 ہے۔